ترکی کی پہلی فلائنگ کار نے اوّلین تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

انقرہ (ویب ڈیسک )ترکی کی قومی ڈرون کمپنی بائکار کی ملّی امکانات سے تیار کردہ اور ترکی کی پہلی فلائنگ کار 'جیزیری' نے ابتدائی تجرباتی پروازیں کامیابی سے مکمل کر لی ہیں۔جزیری کی تجرباتی پروازیں 11 ستمبر بروز جمعہ شروع ہوئیں۔ کار ترک انجئینروں کی ڈیزائن کردہ ہے اور 230 کلو گرام کے اوّلین پروٹوٹائپ کے ساتھ تجرباتی پروازوں میں کار نے 10 میٹر کی بلندی پر پرواز کی۔فلائنگ کار کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بائیکار کے تکنیک منیجر سلجوق بائراکتار نے کہا ہے کہ " آئندہ دنوں میں ہم زیادہ ترقی یافتہ پروٹوٹائپ تیار کریں گے اور انسان کے ساتھ پرواز کریں گے۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں جیزیری فلائنگ کار فضائی رسل و رسائل میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی ۔ گاڑی کا ڈیزائن مسافر اور کارگو رسل و رسائل میں فعال کردار ادا کر سکنے سے ہم آہنگ شکل میں تیار کیا گیا ہے۔بجلی سے اڑنے والی اور تین سمارٹ فلائنگ سسٹموں کی حامل جیزیری کو آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹموں سے لیس کیا جائے گا۔گاڑی کے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے ، 200 میٹر کی بلندی تک جانے اور ایک گھنٹہ تک فضا میں رہ کر 70 سے 80 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More