انسداد دہشتگردی عدالت نے کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانتوں میں 22 ستمبر تک توسیع کر دی

نوائے وقت  |  Sep 16, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر  ہنگامہ آرئی کا معاملہ، انسداد دہشتگردی عدالت نے کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانتوں میں 22 ستمبر تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں کیپٹن صفدراور رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی. کیپٹن صفدر عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ رانا ثناءاللہ قومی اسمبلی کے سیشن میں ہونے کی بناءپر عدالت میں پیش نہ ہوئے اورحاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی .تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزمان پولیس پر پتھراو کرانے اور  ہنگامہ آرائی میں ملوث ہیں, وہ منصوبہ بندی کے تحت نیب آفس پر حملہ کرنے آئے تھےجبکہ ملزمان کے وکلاءنے کہا کہ پولیس نے نیب آفس پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔ دلائل کے بعدعدالت نے کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More