سمندی طوفان کے پیش نظر فلوریڈا میں‌ایمرجنسی نافذ

نوائے وقت  |  Sep 17, 2020

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے ساحل سے خطرناک سیلی نامی طوفان کے ٹکرانے کی پیش گوئی پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جوڈ ڈیری نے ٹوئٹ کے ذریعے کیا ، انہوں نے کہا کہ امریکی ساحل پر لوگوں کو طوفانی سیلی بچانے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ویڈیو اس دوران جوڈ ڈیری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ ہے اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ تباہی کے وقت مقامی اور قبائلی برادری کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

 قومی سمندری طوفان مرکز (این ایچ سی) نے منگل کے روز انتباہ جاری کیا تھا کہ طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More