ناؤمی اوساکا کا فرنچ اوپن سے دستبرداری کا اعلان

بول نیوز  |  Sep 18, 2020

جاپان  کی ٹینس اسٹار ناومی اوساکا نے فرنچ اوپن ٹینس سے دستبرداری کا اعلان کردیا  ہے ۔

  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس اوپن کی فاتح ناؤمی اوساکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث رواں سال ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس میں حصہ نہیں لیں گی۔

ناؤمی اوساکا کا کہنا ہے کہ وہ آزارینیکا کے خلاف ہونے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں انجری کا شکار ہو گئی تھیں جس کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت نہیں کریں گی ۔

عالمی نمبر تین  ٹینس اسٹار ناومی اوساکا نے ٹورنا منٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ  فرانس میں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More