کم کاردیشن ، لیونارڈو ڈی کیپریو سمیت شوبز ستاروں کا سوشل میڈیا بائیکاٹ

جی این این  |  Sep 19, 2020

ویب ڈیسک : امریکی اداکارہ و ماڈل کم کاردیشن اور دیگر شوبز ستاروں نے نفرت آمیز پروپیگنڈے اور غلط معلومات پھیلانے پر فیس بک اور انسٹا گرام کا بائیکاٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کم کارڈیشن نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا بیان میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے بہت سنجیدہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کاردیشن نے لکھا کہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے نفرت، پروپیگنڈے اور غلط معلومات پھیلانے کے معاملے پر میں خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔اداکارہ وماڈل کم کاردیشن نے مزید لکھا کہ غلط معلومات سے ہمارے الیکشن اور جمہوریت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More