کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا بازار شدید گرم، پولیس اہلکار سمیت دوافراد قتل

سچ ٹی وی  |  Sep 19, 2020

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں جاری ہیں۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر 2 ملزمان کی ہیئر سیلون کی دکان پر لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ملزمان کو دکان کے اندر مالک اور دیگر افراد سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے دکان میں موجود 2 افراد کو زمین پر بھی بٹھایا۔

دوسری جانب گزشتہ روز شہر قآئد میں پولیس اہلکار کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ جبکہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی تیز ہوگئی۔ کورنگی، ناظم آباد، لانڈھی، اورنگی ٹائون، ایکپسریس وے پر اسٹریٹ کرمنل کا راج ہے جبکہ پولیس ناکام دیکھائی دیتی ہے۔

گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بازیاب کراتے ہوئے اغوا کار ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گلستان جوہر بلاک 12 سے لڑکی کو اغوا کرکے لے جارہا تھا۔ ملزم نے لڑکی کو رکشہ میں اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیئے۔ گرفتار ملزمان شہری سے موبائل چھین کر فرار ہو رہے تھے پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور چھینا گیا موبائل فون تحویل میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان گلشن حدید اور نیشنل ہائی وے پر چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More