باکسنگ: جوش ٹیلر نے پہلے ہی رائونڈ میں اپینن کونگ سانگ کو ڈھیر کر دیا

نیو  |  Sep 27, 2020

لندن: ورلڈ چیمپئن جوش ٹیلر نے ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف لائٹ والٹرویٹ ٹائٹلز کا دفاع کرتے ہوئے اپنے حریف کھلاڑی اپینن کونگ سانگ کو پہلے ہی رائونڈ میں شکست سے دوچار کر دیا۔

29 سالہ سکاٹش پلیئر نے بائیں ہاتھ سے اپینن کونگ سانگ کو اس قدر زوردار مکا مارا کہ سنبھل نہ سکے اور رنگ میں گر پڑے۔ جوش ٹیلر اس تاریخی فتح کے بعد اب ڈبلیو بی او اور ڈبلیو بی سی کے ٹائٹل ہولڈر جوزی ریمریز کیساتھ مقابلے کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔

مقابلے میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جوش ٹیلر کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں نے اپنے حریف کو اس قدر زور سے مکا مارا، جب وہ زمین پر گرے تو مجھے پتا چلا۔

اپنے حریف کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپینن کونگ سانگ کی مکے بازی بھی زبردست ہے۔ میں ان جیسے کھلاڑی کے مدمقابل کم ہی آیا ہوں۔ اس لڑائی میں بھی میں نے ان کی طاقتور مکے بازی کو محسوس کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More