چیئرمین افغان قومی مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات خوشگوار رہی، وزیراعظم

اب تک  |  Oct 01, 2020

اسلام آباد: (30 ستمبر 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین افغان قومی مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات خوشگوار رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیئرمین افغان قومی مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات خوشگوار رہی۔ ہمارے درمیان بہت ہی مفید گفتگو ہوئی۔ ملاقات کا محور ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کیلئے آگے کی سوچ اپنانا ہوگی۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی کوششوں میں کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More