پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 95 پوائنٹس کا اضافہ

اب تک  |  Oct 17, 2020

کراچی: (16 اکتوبر 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد 95 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 164 پر ہوا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس میں 95 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ 40 ہزار 164 پر بندہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 188 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، جبکہ 139 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40 ہزار 220، جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 742 رہی۔

ادھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے کی کمی ہوگئی۔ 37 پیسے کی کمی سے ڈالر 162.86 سے کم ہو کر 162.49 پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی کے بعد 163.40 سے کم ہو کر 163روپے پر آگیا۔ جبکہ ہڑتال کے باعث صرافہ مارکیٹیں بند رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More