نواز شریف الطاف حسین ثانی بن چکے ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

جی این این  |  Oct 17, 2020

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف الطاف حسین ثانی بن چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کی زبان انکی سیاسی تربیت کی عکاس ہے،سیاست میں گالم گلوچ مسلم لیگ ن کی طرف سے کوئی نئی بات نہیں، مریم بی بی نے اب کی بار درباریت کی انتہا کر دی ہے،کرپشن کرکے اپنے بیٹوں اور سمدھی سمیت مفرور اشتہاری کے درباری قوم کو بھاشن نہ دیں، کرپشن کے پیسوں پر بننے والے عالیشان ایون فیلڈاپارٹمنٹس میں عیش کرنےوالے اج نظریاتی بننے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں، رہی سہی کسر میاں مفرور کی تقریر نے پوری کر دی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More