کراچی: خواتین سے غیراخلاقی ویڈیو کالز کرانیوالا گروہ گرفتار

سماء نیوز  |  Oct 18, 2020

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کراچی ميں غير اخلاقی ويب سائٹ آپريٹ کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔ ملزمان خواتین سے نامناسب ویڈیو کالز کراتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ہفتے کو گلشن اقبال کے علاقے میں کی گئی کارروائی میں سائبر کرائم سرکل ویب سائٹ کی مالکہ سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے، جن پر الزام ہے کہ وہ خواتين کو غيراخلاقی کاموں ميں استعمال کرتے تھے۔

دوران تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا کہ خواتین کو ایپلیکیشن کے ذریعے بین الاقوامی کلائنٹس سے ملوایا جاتا ہے اور غیراخلاقی ویڈیو کالنگ پر خواتین کو ورچوئل کرنسی کے نام پر ڈائمنڈ دیئے جاتے، ہر 4 لاکھ  ڈائمنڈ حاصل کرنے پر 7 ہزار روپے بونس ملتا تھا۔

حکام کے مطابق کچھ خواتین سے ایسے غیراخلاقی کام زبردستی بھی کرائے جاتے تھے، اس گروہ کے 35 سے زائد اراکین تھے، ملزمان سے 9 موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More