نواز شریف پر آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام

سماء نیوز  |  Oct 18, 2020

فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ضياء الحق کی گود ميں بيٹھے تھے، اس وقت ان کے اصول کہاں تھے۔ انہوں نے آئی ایس آئی سے پیسے لیکر اسلامی جمہوری اتحاد قائم کیا۔

اسلامی جمہوری اتحاد 1988 میں پیپلز پارٹی کے خلاف تشکیل دیا گیا تھا۔ اس میں شامل جماعتوں پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ان کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے پیسے دے کر اتحاد کا حصہ بنایا تھا۔ اس اتحاد کے بیشتر کردار اس کا اعتراف کرچکے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ سے قبل علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نوازشریف سزایافتہ قیدی ہیں جولندن میں چھپے ہوئے ہیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست کی۔

اسد عمر نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ پہلے ن لیگ والے این آر او مانگ رہے تھے۔ مسلم لیگ ن نے آرمي چيف کي ملازمت ميں توسيع کا ووٹ ديا۔ دو ماہ پہلے تک ن لیگ کے رہنما آرمی چيف سے مل رہے تھے۔ اب یہ تحریک چلا رہے ہیں۔ یہ تحریک صرف اپنا پیسہ بچانے کیلئے ہے۔

انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب  آپ ايک سزا يافتہ قيدی ہيں، آپ ہوتے کون ہيں سوال کرنے والے۔ آئي جے آئی بن گئی۔ آپ نے پيسہ لے ليا۔ مياں صاحب آپ يوسف رضا گيلانی کيخلاف پٹيشنر تھے۔ آپ نے فٹيف پر مليک ميل کر کے ديکھ ليا۔ آپ نے سپريم کورٹ پر حملہ کرايا۔ مياں صاحب آپ کو اسلم بيگ سے قمر باجوہ تک سب پر اعتراض ہے۔ سجن جندال آپ کے گھر کيوں جاتا تھا۔ مياں صاحب اب سوال کرنے کے دن ختم، اب جواب دينے کا وقت آگيا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More