پاکستان کرکٹ ٹیم، پریکٹس میچ میں گرینز نے وائیٹ کو 20 رنز سے ہرا دیا

نوائے وقت  |  Oct 23, 2020

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائیٹ کو 20 رنز سے ہرا دیا۔ 300 رنز کے تعاقب میں پاکستان وائیٹ کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔محمد حفیظ نے 69 اور حیدر علی نے 61 رنز بنائے۔شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان گرین نے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے۔عابد علی 81 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے تھے۔ محمد رضوان 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان وائیٹ کے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تربیتی کیمپ میں ہفتہ کو آرام کا دن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More