عوام پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کرچکی ہے، شہباز گل

اب تک  |  Oct 26, 2020

لاہور: (26 اکتوبر 2020) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا اپنے انجام کو پہنچا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جلسے کے بعد مسلم لیگ ن سمیت پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کا جھوٹا پروپیگنڈا اپنے انجام کو پہنچا۔ پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو مخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام آپ کو اور آپ کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکی اور عوام کا سودا کرنے والے جعلی لیڈر آج مسیحائی کے دعویدار بن رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ انہیں غیر متعلق قرار دیے جانے کے بعد ان کا ملک دشمن بیانیہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور معیشت کو دیوالیہ کرنے والی ن لیگ معیشت پر بھاشن بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو آپ کے جعلی وزیر خزانہ نے 8 ارب ڈالر خزانے سے نکال کر تباہ کیا اب تمام عوامی حقوق جن پر آپ طعنے کس رہی ہیں وہ عوام کو ملیں گے۔ اوپر سب اچھا دکھانے کے لیے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے اسٹیبل رکھا گیا۔

شہباز گل نے کہا کہ عوام اور جمہوریت کے پاسدار ہم ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ان کے حق کے لیے لڑنا سکھایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More