عائشہ عمر شادی کب کر رہی ہیں؟ مداحوں کو بتا دیا

ہم نیوز  |  Oct 26, 2020

اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جب اللہ کی مرضی ہو گی تب وہ شادی کریں گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عائشہ عمر کے ایک مداح نے سوال کیا کہ سب شادی کر رہے ہیں آپ کب کریں گی؟

عائشہ عمر شادی کب کر رہی ہیں؟ مداحوں کو بتا دیا

سوال کے جواب میں ٹوٹی فروٹی گرل نے تحریر کیا کہ جب اللہ کی مرضی ہو گی۔

قبل ازیں عائشہ عمر نے ایک انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عائشہ عمر کا شمار پاکستان کی معروف ترین اداکاراؤں اور ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔ عائشہ عمر پر فلمائے گائے گانے ’ٹوٹی فروٹی‘ کو مداحوں سے بہت پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More