بابراعظم پاکستان کے 30ویں ون ڈے کپتان

اب تک  |  Oct 30, 2020

لاہور: (29 اکتوبر 2020) بابراعظم زمبابوے کے خلاف جمعہ کوون ڈے کپتانی آغازکریں گے۔ رائٹ ہینڈر ٹیم کے تیسویں ون ڈے کپتان بن جائیں گے۔ عمران خان اوروسیم اکرم سوسے زائد میچز میں قیادت کرچکے ہیں۔سرفرازاحمدنے پچاس میچز میں اٹھائیس جیتے۔سری لنکاکے خلاف آخری سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

جمعہ سے راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے آئی سی سی ورلڈ کپ سپرسیریز کے لیے پہلے ون ڈے میں مقابل ہوں گے۔ پاکستان کے رائزنگ اسٹار بابر اعظم اس میچ سے ون ڈے کپتانی کا ڈیبیوکریں گے اور قومی ٹیم کے تیسویں ون ڈے کپتان بن جائیں گے۔ پاکستان کے پہلے ون ڈے کپتان انتخاب عالم تھے۔ عمران خان ایک سو انتالیس اور وسیم اکرم ایک سو نو او ڈی آئیز میں پاکستان کی کپتانی کرچکے ہیں۔

سابق کپتان سرفرازاحمد نے پچاس میچوں میں اٹھائیس جیتے اور بیس ہارے۔ سرفراز کی زیر قیادت پاکستان آخری چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بنا جبکہ سری لنکاکے خلاف آخری سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کرنے میں سرخرو ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More