حضورا کرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم ختم کیا جاسکتا ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

نوائے وقت  |  Oct 30, 2020

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضورا کرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم ختم کیا جاسکتا ہے۔ آپؐ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر کہا کہ سرور کونین حضرت محمدؐ کی بعثت سسکتی۔ مرجھائی اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کیلئے ابر بہار کی حیثیت رکھتی ہے۔ محسن انسانیت حضرت محمدؐ اپنے اعلیٰ کردار کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے، حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا نبی آخرالزماںؐ نے امن و آشتی، اخوت، احترام انسانیت، مساوات، عفوو درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا، آپؐ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے، حضور اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، آپؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا کر امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ رسولِ اکرمؐ کی سنت سے مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مکالمے کے ذریعے نکالنے کا درس ملتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More