عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے پناہ گاہوں میں محفل میلادؐ کا انعقاد

92 نیوز  |  Oct 30, 2020

 لاہور (92 نیوز) عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے پناہ گاہوں میں محفل میلادؐ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں محفل میلاد میں شرکت کی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کیساتھ بیٹھ کر نعت رسول مقبولؐ سننے کی سعادت حاصل کی۔ محفل میلادؐ کے آخر میں ملک کی سلامتی، امن، استحکام اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کروائی گئی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور مقیم افراد کے مسائل بھی پوچھے۔ انہوں نے ساہیوال، سرگودھا، اوکاڑہ اور دیگر شہروں سے آئے افراد سے انکے مسائل پوچھے۔ انکا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کا خیال رکھنا سنت نبویؐ ہے، انکی خدمت میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More