وزیراعظم نے عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھایا, صدر

نوائے وقت  |  Oct 30, 2020

 صدر مملکت عارف علوی نے فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھایا، معاشرتی امور میں منبر اور محراب کا کرادار بہت اہم، نبی کریمؐ کی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے۔

اسلام آباد میں قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس ہوئی۔ اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، اسلام نے بنیادی حقوق اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بھی حدود متعین کیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

نورالحق قادری نے کہا نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو جنت بنایا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ اس موقع پر دیگر شرکا نے بھی سرکار دو جہان ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More