کوروناوائرس کے باعث دنیا میں11 لاکھ 87 ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز  |  Oct 30, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 53 لاکھ 85 ہزار 837 افراد متاثر اور 11 لاکھ 87 ہزار 76 ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 5 لاکھ 45 ہزار937 نئے کیسز اور7 ہزار 172 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار 93 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 11 لاکھ 78 ہزار 668 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 92 لاکھ 14 ہزار 445 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 131 ہو گئی جبکہ 80 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 33 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 15 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 656 ہوگئی ہے۔

اسپین میں 12 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں12 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر اور36 ہزار 20 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 30 ہزار442 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 53ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More