صدر مملکت عارف علوی کی فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں کے بیان کی مذمت

اب تک  |  Oct 30, 2020

اسلام آباد: (30 اکتوبر 2020) اسلام آباد میں قومی رحمت اللعالمین کانفرنس۔ صدر مملکت عارف علوی کی فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں کے بیان کی مذمت کہا معاشرتی امور میں منبر اور محراب کا کردار بہت اہم ہے۔ نبی کریمﷺ کی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے۔ نبی کریم ﷺ کی حیات سے امن بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے۔

اسلام آباد میں قومی رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ، وزیر مملکت زرتاج گل اور مماون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آنحضرت ﷺ کےآنے سےجہالت، ظلم و جبر کا خاتمہ ہوا۔ نبی کریم ﷺ کی سنت کی پیروی میں انسان فلاح پاسکتا ہے۔ اسلام نے بنیادی حقوق اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بھی حدود متعین کیں۔

وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ آپ ﷺکی آمد سے باطل مٹ گیا اور حق چھا گیا۔ اسلامی تعلیمات انسان اور ماحول کے تعلق کے بارے میں بہت واضح ہیں۔ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیل سے متاثر ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نےکہا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے تمام شعبہ ہائے زندگی کے حوالے سے ہماری رہنمائی کی ہے۔ وفاقی حکومت نے آج سے ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، حکومت گستاخانہ مواد کی اشاعت روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کی ہے، ہم سب کو ماحول کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More