ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےپاکستان کی تقدیرکوبدل سکتےہیں،فوادچودھری

جی این این  |  Oct 30, 2020

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیکنالوجی کوپروموٹ نہیں کریں گے،معاشی مسائل حل نہیں ہوں گے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےپاکستان کی تقدیرکوبدل سکتےہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے پرجتنےپیسےلگےہیں اتنےمیں لاہورکی ہرفیملی کوکارخریدکردے سکتےتھے، ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں الیکٹرک وہیکل کےشعبےمیں2سے4ارب ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے ،6مہینوں میں موٹروے پرالیکٹرک وہیکل چارجنگ کی سہولت ہوگی ، ہم کراچی، لاہور اور اسلام آبا دمیں پبلک ٹرانسپورٹ کوالیکٹرانک کرنا چاہتےہیں، پوراموٹروے6 ماہ میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ پرآجائے گا کوشش ہےکہ ٹیکنالوجی میں خودمختارہوں ، جب تک ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوں گے، ہمارےمعاشی مسئلےحل نہیں ہوسکتے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More