اسلام آباد میں کورونا ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا

اب تک  |  Oct 30, 2020

اسلام آباد: (30 اکتوبر 2020) وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے پر رہائشی سیکٹرز کی مزید پانچ گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے پر رہائشی سیکٹرز کی مزید پانچ گلیاں سیل کردی گئیں ہیں۔ زیادہ کیسز والی گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

وزارت صحت کی جانب سے گلیاں سیل کرنے کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو خط لکھ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے رہائشی سیکٹر ایف سکس ٹو کی گلی نمبر 18، ایف سکس تھری کی گلی نمبر ایک کو سیل کیا جائے۔ ایف سکس فور گلی نمبر 53، ایف ٹین فور گلی نمبر 55 اور آئی ٹین ٹو کی گلی نمبر 17 بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام متاثرہ گلیوں کو آج رات سیل کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More