شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کے ہاں ننھی پری کی آمد

سچ ٹی وی  |  Oct 31, 2020

یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔ ’

شیخہ لطیفہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ان کے ہاں شاہی بچے پیدائش کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام شیخہ بنت فیصل القاسمی رکھا گیا ہے۔‘

شیخہ لطیفہ کو بیٹی کی پیدائش پر انسٹاگرام مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، مداح ننھی پری کو صحت و سلامتی کی دعائیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخہ لطیفہ 2016 میں شیخ فیصل سعود خالد القاسمی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں، ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More