ٹوئٹر نے فیس بک کی طرح نیا فیچر جاری کردیا

سماء نیوز  |  Nov 18, 2020

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کی طرز پر ‘اسٹوریز’ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

رائٹرز کی کے مطابق ٹوئٹر نے اس نئے فیچر کا نام ‘ٹوئٹر فلیٹس’ رکھا ہے جس کی آزمائش برازیل، اٹلی، بھارت اور جنوبی کوریا میں میں کی گئی۔

یہ اسٹوری 24 گھنٹے کے بعد ازخود غائب ہو جائے گی۔ تاہم صارفین کو یہ بھی سہولت ہو گی کہ وہ اس سے قبل بھی اسٹوری کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے بعض صارفین کو یہ گلہ تھا کہ اُن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ مستقل ہوتی ہے اور اُن پر یہ دباؤ رہتا ہے کہ اسے کتنے لوگوں نے ری ٹوئٹ یا لائیک کیا ہے۔

لہذا ‘ٹوئٹر فلیٹس’ کی مدد سے صارفین محدود وقت کے لیے اپنے خیالات، جذبات اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں کریں گے۔

البتہ اس فیچر کا استعمال کرنے والے بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اس سے آن لائن ہراسانی میں اضافہ ہو سکتا ہے، لوگ براہِ راست پیغامات بھیج سکیں گے جب کہ اس کے ذریعے ‘فلیٹ ٹوئٹ’ کرنے والا ایسے ٹوئٹر صارف کو بھی ٹیگ کر سکے گا جس نے اُسے بلاک کیا ہو گا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کی طرف سے آنے والے فیڈ بیک کو ذہن میں رکھتے ہوئے تبدیلیاں کر رہے ہیں۔

فلیٹس میں ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور انسٹا گرام کی طرح ہوم پیج پر سب سے اُوپر نظر آئیں گے،البتہ ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ‘ٹوئٹر فلیٹس’ فیچر میں بھی ٹوئٹ کی طرح کے ہی انتباہی نوٹس لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More