سردی کے موسم میں عام بیماریوں سے بچانے والی بہترین چائے

ہماری ویب  |  Nov 21, 2020

چائے کوئی سی بھی ہو اسے پی کر آرام و سکون کا احساس ہوتا ہے۔ سردیوں میں چائے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے کیوںکہ لوگ اس موسم میں نزلہ ، زکام کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ چائے کو مخلتف طریقوں سے بنا کر پیتے ہیں جیسے گُڑھ کی چائے، ادرک کی چائے، جس سے ان کو آرام حاصل ہوتا ہے۔

موسم سرما کی آمد سے قبل ہی لوگوں میں نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی جیسی چھوٹی مگر تکلیف دہ بیماریاں عام ہو جاتی ہیں، مشکل بات یہ ہے کہ ان موسمی بیماریوں کی شعبہ طب سے تاحال کوئی مناسب دوا بھی دستیاب نہیں آ سکی ہے۔

طبی ماہرین سرد موسم سے بچنے کے لئے جہاں دیگر احتیاطی تدابیر کی تلقین کرتے ہیں تو وہیں موسم سرما کے دوران روٹین کے ساتھ گرم مشروبات کے استعمال کا بھی مشورہ دیتے ہیں تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، لہٰذا مندرجہ ذیل مختلف طریقوں سے بننے والے قہوے تحریر ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔

1- تخم بالنگا اور شہد

نزلہ، زکام اور کھانسی سے بچاؤ کے لیے شہد اور تخم بالنگا کا استعمال بہت مفید ہے، ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ تخم بالنگا بھگو دیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرکے ابال لیں اور دن میں ایک بار استعما کریں۔

2- گرم مسالے کا قہوہ

سردی بھگانے، گلے کے درد میں آرام ، بلغم کے خاتمے اور جسم کے درد میں آرام کے لیے گرم مسالے کا قہوہ نہایت موزوں ہے۔

3- ادرک کی چائے

موسم سرما میں سخت سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ادرک کی چائے کو تمام گرم مشروبات کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ چائے وٹامن سی، میگنیشیئم اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہونے کے باعث صحت کے لیے نہایت معاون ہے۔

ادرک کی چائے بنانے کے لے ایک انچ کا ٹکرا 4 کپ چائے کے لیے استعمال کریں، 4 کپ پانی میں ادرک ابالیں اور چولہے سے اتار لیں، اب اس میں کالی مرچ، شہد اور لیموں شامل کر کے استعمال کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More