کابل:راکٹ حملے میں 8 افرادجاں بحق

سماء نیوز  |  Nov 21, 2020

فوٹو: اےایف پی

 افغان دارالحکومت کابل میں راکٹ حملوں میں سیکورٹی اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ہفتے کو کابل کے گرین زون میں ایرانی سفارت خانے پر راکٹ لگنے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم وزارت داخلہ کے ترجمان اور کابل پولیس نے بتایا ہے کہ راکٹ حملےمیں 8 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں،جانی نقصان میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

وزارت داخلہ کےترجمان کے مطابق الصبح دہشت گردوں کی جانب سے کابل شہر پر 23راکٹ فائرکیے گئے۔راکٹ حملوں میں کابل کی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جس میں میڈیکل کمپلیکس کی عمارت بھی شامل ہے۔

دوسری جانب کسی گروپ نے فوری طور پر ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ طالبان نے ان حملوں سے لاتعلقی کا اعلان کیاہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات کاروں سے ملاقات کرنی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More