سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم

بول نیوز  |  Nov 21, 2020

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے  آخری روز سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی کمی یا اضافے کے ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے  برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت  بھی  97 ہزار 093 روپے برقرار ہے۔

قیمتوں میں استحکام کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت  ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے برقرارہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت  بھی 97 ہزار 093 روپے برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا  4 ڈالر اضافے کے بعد 1870 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More