معروف بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ منشیات استعمال کرنے پر گرفتار

روزنامہ اوصاف  |  Nov 21, 2020

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی انسداد منشیات کی بیورو (این بی سی ) نے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو منشیات استعمال کرنےکے جرم میں گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی بالی وڈ  میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔این سی بی کا کہنا ہے کہ جب ان کے افسران نے بھارتی سنگھ کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں 86.5 گرام حشیش ملی۔ دوران تفتیش بھارتی اور ان کے شوہر ہرش لمباچھیا نے گانجا استعمال کرنے کااعتراف کیا۔این سی بی کے مطابق بھارتی سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر ہرش کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More