کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر نارکوٹس کنٹرول بیورو کا چھاپہ

اردو نیوز  |  Nov 21, 2020

انڈیا کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر پر منشیات رکھنے کا الزام ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی سنگھ کے گھر سے تھوڑی مقدار میں منشیات ملی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ منشیات ہے یا تجویز کردہ دوا۔

یہ چھاپہ اس تفتیش کا حصہ ہے جس کا آغاز اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد بالی وڈ میں مبینہ منشیات کے استعمال پر شروع ہوا۔

رواں مہینے اداکار ارجن رام پال کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔ ارجن رام پال اور ان کی گرل فرینڈ گیبرئیلا کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

گیبرئیلا سے تقریباً 12 گھنٹوں تک جبکہ ارجن رام پال سے چھ گھنٹوں کی تفتیش ہوئی۔

ارجن رام پال نے کہا تھا کہ ان کے گھر سے جو دوا ملی تھی وہ ان کو تجویز کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

بھارتی سنگھ انڈیا کے مختلف کامیڈی شوز میں حصہ لیتی ہیں (فوٹو: فیس بک)نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ایک آسٹریلوی آرکیٹیکٹ پال بارٹر کو منشیات فراہمی کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے ایک شہری کو گرفتار کیے جانے کے بعد اس آسٹریلوی شہری کا نام مبینہ منشیات سپلائر کے طور پر سامنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے معروف اداکاروں کو بھی طلب کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More