پی ڈی ایم جلسہ، مریم نواز کا اعلان

بول نیوز  |  Nov 22, 2020

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیگام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا  ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج جلسے سے خطاب نہیں کرینگے۔

آمین۔ پشاور میں خطاب نہیں کر سکیں گے کیونکہ ابھی بھی بہت تکلیف ہے۔ https://t.co/IRgWdP1x3t

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 21, 2020

انہوں نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کی طبعیت خاطر خراب ہے جس کے باعث وہ جلسے میں شرکت نہین کرینگے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت عوام کی نہیں چوری کے مینڈیٹ کی نمائندہ ہے، اس حکومت کو کسی محاذ پر چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹرمپ چلا گیا اب پاکستانی ٹرمپ کو بھی چلتا کریں  گے۔

 انہوں نے کہا کہ کل پشاور کا تاریخی جلسہ ہوگا جبکہ حکومت مخالف اپوزیشن تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو لاڑکانہ اور 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کریں گے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More