پشاور میں پی ڈی ایم کا پاور شو آج ہوگا

بول نیوز  |  Nov 22, 2020

پشاور میں پی ڈی ایم کا پاور شو آج ہوگا جس کے لئے کارکنان کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جبکہ رنگ روڈ کو دور دور تک سیاسی پارٹیوں کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں دس ہزار کرسیاں لگائی گئین ہیں جبکہ  جلسے گاہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور دوران جلسہ چار ہزار پولیس تعینات ہونگے۔

علاوہ ازیں جمیعت اور اے این پی کے کارکن بھی سیکیورٹی پر مامور ہونگے اور جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے پہلے جامہ تلاشی کی جائیگی۔

اس ضمن میں شہر میں ممکنہ ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے پولیس نے بھی تیاری مکمل کرلی ہے، چیف ٹریفک افیسر عباس مجمد مروت کہتے ہیں کہ جلسے کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رنگ روڈ سے آنے جانے والی گاڑیاں جی ٹی روڈ استعمال کریں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے جلسے میں ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔

اس سے قبلقائد جمیعت اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانہ فضل الرحمان نے بھی پریس کانفرنس میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  حکومت کی جانب سے رکاوٹیں تنکے کی طرح بہہ جائینگے، روک سکو تو روک لو، امریکہ کا ٹرمپ گیا اب پاکستان کے ٹرمپ کو بھی جانا ہوگا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More