اٹلی:79 قبل از مسیح میں مرنے والے دو افراد کی لاشیں دریافت

اردو نیوز  |  Nov 22, 2020

اٹلی میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے دو دو افراد کی جلی ہوئی لیکن غیر معمولی حد تک محفوظ لاشیں دریافت کی ہیں جو 79 قبل از مسیح میں روم کے شہر پومپئی میں آتش فشاں کے پھٹنے سے ہلاک ہوئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اٹالین کلچرل منسٹری کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک لاش کسی امیر شخص کی ہے جس کی عمر 30 سے 40 برس تھی اور ان کی گردن کی نیچے سے اُون سے بنے چوغے کے نشانات ملے ہیں۔

دوسرے شخص کی عمرغالباً 18 سے 23 برس ہے اور اس کے لباس اور جسم پر بنے نشانات سے لگتا ہے کہ وہ کوئی غلام تھا جو بہت مشقت کرتا رہا تھا۔

 

ان افراد کی باقیات سیویتا جیولیانا میں ایک زیر زمین چیمبر سے ملی ہیں جہاں کھدائی کی جا رہی تھی۔ یہ علاقہ قدیم شہر پومپئی کے مرکز سے شمال مغرب کی جانب سات سو میٹر دور ہے۔

دونوں آدمیوں کے دانت اور ہڈیاں محفوظ ہیں اور گوشت کی جگہ پلاسٹر چڑھایا گیا ہے جس سے ان کے اجسام کی ساخت ظاہر ہوتی ہے۔

اس سائٹ کے ڈائریکٹر ماسیمو اوسانا کا کہنا ہے کہ ’یہ افراد شاید آتش فشاں پھٹنے کے وقت تقریباً صبح نو بجے پناہ کی تلاش میں تھے۔ ان کی موت تھرمل شاک سے ہوئی جس کا اندازہ ان کی پھینچے ہوئے ہاتھوں اور پاؤں سے لگایا جا سکتا ہے۔‘

وزیر ثقافت ڈاریو فرانسیسچائینی نے کہا کہ اس دریافت سے معلوم ہوا ہے کہ تحقیق اور سٹڈی کے لیے یہ بہت اہم جگہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More