امریکی وزیرخارجہ کی ملا برادر سے ملاقات

سماء نیوز  |  Nov 22, 2020

بشکریہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان طالبان کے وفد سے اہم ملاقات کی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دوحا میں طالبان اور افغان حکومتی وفود سے ملاقاتوں میں امن عمل اور افغانستان میں تشدد میں کمی پر تبادلہ خیال کیا۔

قطر میں موجود مائیک پومپیو نے دونوں وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ طالبان وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔

دونوں وفود سے ملاقات میں مائیک پومپیو نے دوحا میں جاری بین الافغان مذاکرات، افغان امن عمل اور افغانستان میں تشدد میں کمی پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی اور قطری ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More