’’ن لیگ اورپیپلزپارٹی آمنےسامنے‘‘

روزنامہ اوصاف  |  Nov 22, 2020

غذر(ویب ڈیسک )گلگت بلتستان کے حلقے جی بی اے21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق گندائے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، گندائے میں کُل 908 رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ہے موجود ہے جن میں 505 مرد، 403 خواتین شامل ہیں، پولنگ اسٹیشن میں جی بی اسکاؤٹس، پولیس اور مجسٹریٹ تعینات کو کیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق گندائے پولنگ اسٹیشن سے 15 نومبر کو پولنگ بکس لے جانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 15 نومبر کو گندائے پولنگ اسٹیشن کے پولنگ بکس کو شر پسند عناصر اٹھا کر لے گئے تھے کس کے نتیجے میں الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے گندائے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More