پی ڈی ایم کو مسترد کرنے پر عوام کا مشکور ہوں، وزیراعلیٰ کے پی

ہم نیوز  |  Nov 22, 2020

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) محمود خان نے کہا ہے کہ پشاورکے باشعورعوام کا مشکورہوں جنہوں نے پی ڈی ایم کومسترد کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ عوام کی عدم شرکت کے باعث پی ڈی ایم کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے اور پشاورکے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوام نے جلسے میں عدم شرکت سے صاف بتا دیا کہ وہ حکومت اورپی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ صوبے کے باشعورعوام پی ڈی ایم کے ملک مخالف بیانیے کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More