پومپیو کی قطر میں افغان اور طالبان وفود سے ملاقاتیں، امن عمل پر بات چیت

وائس آف امریکہ اردو  |  Nov 22, 2020

ویب ڈیسک — 

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر میں امن مذاکرات کرنے والے افغان حکومت کے وفد اور طالبان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر ممکن مدد کرے گا۔

ہفتے کو دوحہ میں پومپیو کی یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان مذاکراتی وفد سے ملاقات کے دوران پومپیو نے کہا کہ وہ افغان وفد سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم امن عمل کے کامیابی کے امکانات بڑھانے کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔

پومپیو نے دوحہ میں طالبان وفد سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا میں تیزی لایا ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کیل براؤن کے مطابق پومپیو اور افغان طالبان کے وفد کے درمیان تشدد کے خاتمے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ نے مذاکرات مین تیزی لانے کی حوصلہ افزائی کی جس سے افغانستان میں ایک سیاسی راہ پر چلتے ہوئے ملک میں مستقل جنگ بندی کا حصول ممکن ہو سکے۔

یاد رہے کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا آغاز اس سال ستمبر میں ہوا۔ اس سے قبل امریکہ اور افغان طالبان نے فروری میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت طالبان نے امریکہ کو یقین دہائی کرائی تھی کہ وہ امریکی اور نیٹو افواج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ امریکہ نے معاہدے کے تحت مئی 2021 تک اپنی فوج کے مکمل انخلا کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ایڈوب فلیش پلیئر حاصل کیجئےEmbedshare'امن مذاکرات میں تعطل کی وجہ طالبان کا سخت مؤقف'EmbedshareThe code has been copied to your clipboard.widthpxheightpxفیس بک پر شیئر کیجئیے ٹوئٹر پر شیئر کیجئیے The URL has been copied to your clipboardNo media source currently available

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More