محسن داوڑنے جلسے کے دوران لرائو برو افغان کے نعرے لگا دیے

روزنامہ اوصاف  |  Nov 22, 2020

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)محسن داوڑنے پی ڈیم ایم جلسے کے دورا ن متنازعہ نعرے بازی کرو ا ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پی ڈ ی ایم جلسے کے دوران لرائو برو افغان کے نعرے لگا دیے۔ چند روز قبل میڈیا پر یہ خبریں چلتی رہیں کہ پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو آئندہ اجلاسوںمیں شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔ دونوں کے مابین فاٹا کے انضمام کے معاملے پر نوک جھونک ہوئی تھی، فضل الرحمان کا کہناتھا کہ فاٹا کا انضمام مغربی ایجنڈا ہے۔ جبکہ محسن داوڑ نے اس انضمام کو عوامی امنگ کے مطابق قرار دیا تھا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More