کورونا وائرس کے وار تیز، 17علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا

بول نیوز  |  Nov 23, 2020

حیدرآباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث 17 مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے 6یونین کونسلز کے 17علاقوں کو سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اھکامات میں کہا گیا کہ اسمارٹ لاک ڈاون 23نومبر سے 5 دسمبر تک جاری رہے گا۔

یونین کونسلز میں سٹی کی 1 لطیف آباد کی دو اور قاسم آباد کی دو یوسیز شامل ہیں جبکہ اسمارٹ لاک ڈاون میں ایک لاکھ سے زائد کی آبادی کے علاقے سیل ہونگے۔

اسمارٹ لاک ڈاون میں علاقوں کو سیل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو حکم جاری کردیا۔

واضح رہےکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابوہو گئی ہے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کے لیے عوام کو ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More