واٹس ایپ کے شائقین کے لیے خوش خبری

بول نیوز  |  Nov 23, 2020

واٹس ایپ کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کہ ایپ میں 2 نئے اور زبردست فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبرواٹس ایپ فیچر میں حیران کن اضافہ

واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے...

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی سہولت کے لیے جو پہلا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے وہ ہے میوٹ ویڈیوز کا، نام ہی سے ظاہر ہے کہ اب ویڈیو بغیر آواز کے بھی بھیجی جا سکے گی۔

یاد رہے کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست کو بھیجی جانے والی ویڈیو یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے اسے میوٹ کر سکیں گے.

علاوہ ازیں اس فیچر کے تحت جب کسی ویڈیو کو سلیکٹ کیا جائے گا تو اس میں میوٹ آپشن نظر آئے گا۔

جس کو سلیکٹ کرنے پر ویڈیو بغیر آواز کے جائے گی  اس کارآمد فیچر کی وجہ سے اب صارفین کو ایڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس فیچر کے تحت آڈیو کو براہ راست ہی اسمارٹ فون گیلری سے میوٹ کیا جا سکے گا۔

رِیڈ لیٹر (Read Later)

جو دوسرا زبردست فیچر واٹس ایپ میں شامل ہونے جا رہا ہے، وہ ہے ’بعد میں پڑھیں‘ جس پر میسجنگ اپلیکیشن کی جانب سے کام جاری ہے۔

یہ فیچر بنیادی طور پر نیا نہیں بلکہ واٹس ایپ میں آرکائیو چیٹس کی جگہ لے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں کسی چیٹ کو آرکائیو میں بھیجنے کے باوجود وہ نیا میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہو جاتی ہے، اس کے تدارک کے لیے ویکیشن موڈ نامی فیچر پر کام شروع کیا گیا جو چیٹ کو بدستور آرکائیو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More