لاک ڈاؤن بھی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج نہ کم کر سکا، اقوام متحدہ

اے پی پی  |  Nov 24, 2020

اقوام متحدہ ۔24نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ موسمياتی تبديليوں کے منفی اثرات کی اہم وجوہات میں سے ایک زہريلی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں رواں سال بھی کمی نہیں ہو سکی۔ عالمی موسمیاتی ادارے ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق رواں سال کورونا وائرس کے تناظر ميں متعارف کردہ پابنديوں کے باوجود ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے سبب درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور سطح سمندر میں اضافے کے ساتھ ساتھ غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں مرتب ہو رہی ہیں۔ عالمی ادارے نے ان ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لیے مزید پائیدار اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More