آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Nov 24, 2020

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔ اس دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، بالائی سندھ، بلوچستان ،خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، بالائی/ وسطی پنجاب اور بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق گوپس اور لہہ میں درجہ حرارت منفی 6، کلام منفی 5 ،بگروٹ منفی 4،سکردو، ا ستور، مالم جبہ اور گلگت میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ مزید برآں مظفرآباد میں 30 ملی میٹر،گڑھی دوپٹہ 30، راولاکوٹ 28، بالاکوٹ 21، پٹن 18، پاراچنار 15، مالم جبہ 12، کاکول 9،کالام 8، سیدوشریف 7، دیر 5، میرکھانی 3، تخت بائی، چراٹ، بنوں ، پشاور ایک،استور5،بگروٹ ایک ،مری 4، اٹک 3، اسلام آباد 2 اور راولپنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کالام میں 4، استور 3.2، بکروٹ 0.6 اور مری میں 0.5انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More