سپریم کورٹ کی عجیب صورتحال کا سامنا۔۔۔ کورونا کا شکار وکیل چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیاجانیے تفصیل

روزنامہ اوصاف  |  Nov 25, 2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس نے کورونا میں مبتلا وکیل کو عدالت میں پیش ہونے پر عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کردی۔بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود بھی چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کورونا ہے لیکن پھر بھی عدالت میں پیش ہو رہا ہوں جس پر کمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر عدنان کے انکشاف کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے ان سے سوال کیا کہ آپ عدالت میں کیوں آئے ہیں؟ آپ دوسروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان کے سوال پر وکیل نے جواب دیا کہ کورونا کے سبب کیس ملتوی کرنےکی درخواست ایک عدالت میں بھجوائی لیکن میرا کیس خارج کر دیا گیا۔وکیل ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ آج ہائیر ایجوکیشن کے لیکچررز کا اہم کیس لگا ہوا تھا اس لیے آگیا۔بعدازاں چیف جسٹس پاکستان نے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان کو ہدایت کی کہ آپ اپنے دلائل تحریری طور پر دے دیں اور فوراً کمرہ عدالت سے چلے جائیں۔چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان کمرہ عدالت سے چلے گئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More