2020پاکستان میں سیاحت کی ترقی کا مثالی سال ثابت ہوگا، زلفی بخاری

بول نیوز  |  Nov 27, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ 2020پاکستان میں سیاحت کی ترقی کا مثالی سال ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے استنبول میں جاری گلوبل ٹورزم فورم کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دلکش سیاحتی مقامات بن الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں پاکستان میں ساٹھ نئے  خوبصورت سیاحتی مقامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے مزید کہا کہ سال 2019 میں ریکارڈ تعداد میں مقامی سیاحوں نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا اور 2020پاکستان میں سیاحت کی ترقی کا مثالی سال ثابت ہوگا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More