نوازشریف کی سزا کےخلاف اپیلیں،ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

سماء نیوز  |  Nov 28, 2020

فائل فوٹو

العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

 ہفتے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامےمیں بتایا گیا کہ نوازشریف کے اشتہارات اخبارات میں شائع کیے گئے،وفاق کے مطابق رائل میل کے ذریعے بھیجا گیا طلبی اشتہار نواز شریف نے وصول کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم نامےمیں تحریر ہے کہ نواز شریف کا اشتہار رہائش گاہ اور اہم مقامات پر چسپاں کیا گیا،نیب کے مطابق اصولی طور پر اشتہار بھیجنے اور چسپاں کرنے والوں بیان ریکارڈ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کا اشتہار چسپاں کرنے والے ایف آئی اے افسر اعجاز احمد اور طارق کو 2 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔نواز شریف کا اشتہار برطانیہ بھیجنے والے وزارت خارجہ کے افسر مبشر خان  بھی طلب کرلئےگئےہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More