گاؤں میں طوفان کے بعد سونے کی بارش،، گاؤں والوں کی تو لاٹری لگ گئی

روزنامہ اوصاف  |  Dec 01, 2020

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے میں واقع گاؤں اوپاڈا گزشتہ دنوں سمندری طوفان ’نیوار‘ کی ز د میں آ کر تباہ ہوا لیکن اس آفت کے چند دن بعد ہی گاؤں والوں کی لاٹری نکل آئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس گاؤں کے لوگ ایک صبح ساحل کی طرف گئے تو انہیں ریت پر سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نظر آئے۔ ساحل پر سونے کی برسات کی خبر جب گاؤں میں پھیلی تو ہر کوئی سونا تلاش کرنے کے لیے وہاں پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق گاؤں کے 50لوگوں کو سونے کے ٹکڑے ملے جن کی مجموعی مالیت ساڑھے 3ہزاربھارتی روپے (تقریباًساڑھے 7ہزار پاکستانی روپے) تھی۔ حقیقت میں یہ سونا کہاں سے آیا؟ اس کا حتمی جواب تو فی الحال کسی کے پاس نہیں لیکن مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی زد میں دو مقامی مندر بھی آئے تھے جن میں سونے کی اشیاءپڑی تھیں۔ یہ ٹکڑے انہی اشیاءکے ٹوٹنے سے بنے اور ادھر ادھر بکھر گئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More