پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کی شادی کی سالگرہ کی انوکھی تصاویر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔متعلقہ خبرعماد وسیم کا شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام
قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم نے اپنی شادی کی...
View this post on Instagram
A post shared by Fatima Effendi Kanwar (@fatimaeffendikanwar)
فاطمہ آفندی کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شادی کی سالگرہ سے متعلق ڈھیروں تصاویر اپلوڈ کی گئی ہیں۔فاطمہ آفندی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاطمہ کنور کے ہمراہ ایک اسپا ’ بیوٹی سیلون‘ میں موجود ہیں اور دونوں مینی کیور پیڈی کیور سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
اسپا میں بیوٹی سروسز لیتے ہوئے فاطمہ آفندی کی جانب سے اسے شادی کی سالگرہ منانے کے لیے بیسٹ ڈیٹ قرار دیا گیا ہے۔تمام تر تصاویر کو مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
فاطمہ نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن مداحوں کو بتایا ہے کہ ’وہ اپنی شادی کی سالگرہ ایک دن تاخیر سے منا رہے ہیں مگر یہ زیادہ بھی تاخیر نہیں ہے،‘اس موقع پر اُنہوں اللّٰہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے کیپشن میں کہا کہ ’ ہم دو اور ہمارے دو،‘ فاطمہ آفندی نے اس پوسٹ میں ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔فاطمہ کی دیگر تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس موقع پر نیا ہیئر کٹ بھی لیا ہے اور نئی لُک میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے شوہر اداکار کنور ارسلان کے ساتھ گزشتہ روز شادی کی آٹھویں سالگرہ منائی۔ -->