شوہرکاخاندان زبردستی اسلام قبول کرنے کےلیے دبائوڈال رہاہے

روزنامہ اوصاف  |  Dec 01, 2020

ممبئی (ویب ڈیسک )کورونا کے دور میں ملک نے کئی ستاروں کو کھو دیا۔ انہیں میں سے ایک نام رہا واجد خان Wajid Khan) کا۔ میوزک کمپوزر واجد خان نے ایک جون 2020 کو طویل بیماری کے چلتے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ دراصل واجد خان (Wajid Khan Music Composer) کی بیوی (Kamalrukh Khan) کا الزام ہے کہ واجد خان کے کنبے کی جانب سے ان پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے اپنی بات لوگوں کے سامنے رکھی ہے۔کورونا کے دور میں ملک نے کئی ستاروں کو کھو دیا ۔ انہیں میں سے ایک نام رہا واجد خان Wajid Khan) کا۔ میوزک کمپوزر واجد خان (Wajid Khan Music Composer) نے ایک جون 2020 کو طویل بیماری کے چلتے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کے انتقال نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا۔ واجد خان کے انتقال کے بعد موسیقی کی دنیا کی مشہور جوڑی ساجد۔واجد (Sajid-Wajid) ٹوٹ گئی۔ اس درمیان مرحوم واجد خان کی بیوی کماالرخ خان (Kamalrukh Khan) نے اپنے سسرال والوں پر کچھ سنگین الزام لگائے ہیں۔ ان کے الزاموں سے واجد خان کے کنبے کے کنبے کے درمیان ان کا سفر مشکل لگ رہا ہے۔دراصل واجد خان کی بیوی (Kamalrukh Khan) کا الزام ہے کہ واجد خان کے کنبے کی جانب سے ان پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے اپنی بات لوگوں کے سامنے رکھی ہے۔ واجد خان کی بیوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کیسے واجد خان کے انتقال کے بعد ان کے کنبے کے ذریعے ان کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے۔ کیونکہ انہوں نے واجد خان کے ساتھ انٹر۔کاسٹ میرج کی تھی۔ اس لئے اب ان پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے۔واجد خان کی بیوی نے سوشل میڈیا پر بیحد لمبا چوڑا پوسٹ لکھا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے، میں پارسی تھی اور واجد مسلم۔ یوں سمجھ لیجئے ہم کالج کے سویٹ ہارٹس تھے۔ جب ہم نے شادی کی تو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت کی۔ میں اس پر آپ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ کیسے انٹر۔کاسٹ میرج کے بعد اب میرے ساتھ مذہب کی بنیاد پر بھید۔بھاؤ کیا جا رہا ہے۔ یہ بیحد شرمناک اور سب کی آنکھیں کھول دینے والا ہے۔حالانکہ ابھی تک واجد خان کے کنبے کی جانب سے ان کی بیوی کے الزاموں پر کسی بھی طرح کا کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ ایسے میں دیکھنے والی بات یہ ہے کہ واجد خان کا کنبہ اس پر کیا ردعمل دیتا ہے اور اپنی صفائی میں کیا کہتا ہے۔ بتادیں کہ واجد خان کو خراب صحت کے چلتے مئی 2020 میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد ایک جون کو ان کا انتقال ہو گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More