احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Dec 03, 2020

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ احساس کفالت پالیسی کے تحت خصوصی افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

خصوصی افراد کیلئے تیار کردہ نئی احساس کفالت پالیسی سے 2 ملین (20 لاکھ) گھرانے مستفید ہوں گے۔ ہر گھرانہ 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا حقدار ہوگا۔ وباء (COVID-19) کے بعد کی معذور دوست اور پائیدار دنیا کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ عالمی منظر نامے میں خصوصی افراد کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More