پاکستان میں آج مزید 3253 افراد میں وائرس کی تشخیص

بول نیوز  |  Dec 04, 2020

پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 3253 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 408919 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 3253 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ میں 1615، اسلام آباد میں 417، پنجاب میں 727 ، بلوچستان میں 65، جبکہ آزاد کشمیر میں 84 وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 179240 ، بلوچستان میں 17333 ، خیبرپختونخوا میں 48264 ،اسلام آباد میں 31165، گلگت بلتستان میں 4683 ، پنجاب 121083 اور آزاد کشمیر میں 7151 مریض موجود ہے۔

دوسری جانب سندھ میں 1615 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 179240 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 727 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 121083 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 417 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 31165 ہوگئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More